کیرتھر نیشنل پارک میں دو ہرنوں کا غیر قانونی شکار

۔—فائل فوٹو۔


حیدرآباد: پابندی کے باوجود کیرتھر نیشنل پارک میں دو ہرنوں کا غیر قانونی شکار کیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق شکار گیم ریزرو ایریا میں دو ماہ قبل کیا گیا، ہرن کے شکار پر نیشنل پارک سمیت سندھ بھر میں پابندی عائد ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف جامشورو نے میر راجہ تالپور نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق حیدرآباد کے رہائشی میر راجہ تالپور کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ایف او آر میں غیر قانونی شکار کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف نے میر راجہ تالپور کو سات فروری کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں