سرفراز احمد کا ناقدین کو کرارا جواب، دلچسپ ویڈیو وائرل


کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ناقدین کو کرارا جواب دینے کے لئے ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کر دی ہے جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ کچھ اشعار پڑھ رہا ہے جس کا لب ولباب یہ ہے کہ منزل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے محنت کئے جاؤ اور اپنی خوبیوں کو دیکھو کیوں کہ خامیاں نکالنے کے لوگ موجود ہیں۔

اس ویڈیو کے منظر عام آنے کے بعد سے سرفراز احمد کے چاہنے والوں نے انہیں حوصلہ دیا ۔

ایک صارف نے سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا بہترین کپتان قرار دیا تو دوسری طرف ایک چاہنے والے نے کہا کہ سرفراز احمد کے چاہنے والے، ان کی ہمت بڑھانے والے اور انہیں حوصلہ دینے والے بہت ہیں، میں اور میری فیملی ہمیشہ سرفراز احمد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد پر پروٹیز کھلاڑی کو نسل پرستانہ جملے کسنے پر 4 میچوں کی پابندی لگائی گی،جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان سرفراز احمد کو وطن واپس بلا لیا۔

وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہوئی تھی اور مجھے اس غلطی کی سزا دی گئی ۔

شعیب اختر کی تنقید کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر تنقید نہیں ذاتی حملے کر رہے ہیں جو کہ نامناسب ہے۔

 


متعلقہ خبریں