سیمی پشاور زلمی کی کٹ لانچنگ تقریب کیلئے پشاور پہنچیں گے


پشاور: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی چار فروری کو ٹیم کی کٹ لانچنگ تقریب میں شرکت کے لیے پشاور پہنچیں گے۔

ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چار فروری کو فیملیز گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں اپنے پسندیدہ اسٹار سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے اب تک کے تین سیزنز کے دوران ڈیرن سیمی شائقین کے پسندیدہ رہے ہیں۔

پہلے سیزن میں زلمی کے قیادت مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے پاس تھی تاہم بعد میں انہوں نے یہ ذمہ داری ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کے سپرد کردی تھی۔


متعلقہ خبریں