18ویں ترمیم کے خاتمے کا معاملہ: بلاول نے لانگ مارچ کا اشارہ دے دیا



گمبٹ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں 18 ویں ترمیم کو چھیڑنا چاہتی ہیں لیکن ہم 18 ویں ترمیم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ سندھ میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے سندھ کے علاقے گمبٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور سندھ کی حکومت عوام کی بھر پور خدمت کر رہی ہیں۔ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرے گی۔

انہوں ںے کہا کہ گمبٹ میں لیور ٹرانسپلانٹ مفت ہو رہا ہے جہاں نہ صرف ملک بھر سے بلکہ افغانستان سے بھی مریض آکر اپنا علاج کرا رہے ہیں۔ ہم عوام پر ٹیکس نہیں ڈالیں گے ہم اپنے عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد میں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے۔ عمران خان کو منظور وسان کے خوابوں کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں غریبوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے اور اس بجٹ میں ظلم کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بجٹ میں کسانوں اور مزدوروں کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ہماری معیشت کو جو نقصان پہنچایا گیا وہ بہت افسوسناک ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کے گمبٹ جیسا ادارہ پورے خیبرپختونخوا میں نہیں بنا سکتے ہیں۔ وہ جدوجہد میں حمید گل جیسا کردار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو جدوجہد کے بعد وزیر اعظم بنے، ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کی خاطر قربانی دی جب کہ عمران خان تو پارلیمنٹ کو اہمیت ہی نہیں دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں