اسلام آباد: فیڈل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں پاکستان کسٹمر سروس کے 22 افسران کو ترقی دی گئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے آٹھ افسران کو گریڈ 21 میں کردیا گیا ہے جب کہ گریڈ 19 کے 14 افسران کو گریڈ 20 دے دیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 21 ویں گریڈ میں جانے والے افسران میں سید تنویر احمد، ارسلان سبوتکگین، آغاز شاہد مجید خان، مکرم جاہ انصاری، قربان علی خان، آصف محمود جاہ، عبدالباسط چوہدری اور ڈاکٹر ذولفقار علی چوہدری شامل ہیں۔
گریڈ 19 سے 20 میں جانے والے افسران میں مس صائمہ شہزاد، راشد حبیب خان، انجینئر ریاض احمد میمن، سمیع الحق، امجد الرحمان، فیاض علی، آصف عباس، عمران احمد چوہدری، خلیل ابراہیم یوسفانی، منیزا مجید، عظمت طاہرا، صائمہ آفتاب اور عثمان باجواہ شامل ہیں۔