فاروق ستار نے پارٹی رکنیت سے اخراج پر عدالت سے رجوع کر لیا

فوٹو: فائل


کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان سے رکنیت کے اخراج پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اندرونی اختلافات عدالت پہنچ گئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی رکنیت سے اخراج کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رکنیت کا اخراج الیکشن ایکٹ اور پارٹی قوانین کے خلاف ہے اور کسی بھی کارکن کی رکنیت خارج کرنے کے ضابطوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ میری رکنیت خارج کرنے کے فیصلے پر صرف کنور نوید جمیل کے دستخط ہیں جب کہ رکنیت اخراج کے لیے رابطہ کمیٹی کی دو تہائی کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی میں آنے کی دعوت دے دی۔ رؤف صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر فاروق ستار کوئی تجاویز دینا چاہتے ہیں تو آئیں اور مذاکرات کریں۔

انہوں ںے کہا کہ اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج نے ایم کیو ایم کے بارے میں بتا دیا ہے جب کہ عام انتخابات میں جو نتائج روکے گئے وہ کل سامنے آ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں