شہباز شریف طبی معائنے کے بعد واپس چلے گئے

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف27اگست کو احتساب عدالت میں طلب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو طبی معائنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد طبی معائنے کے لیے انہیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز منسٹر انکلیو میں شہباز شریف کا چیک اپ کیا۔

قبل ازیں پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے دو گھنٹے تک منسٹر انکلیو میں شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اکتوبر 2018 میں آشیانہ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا۔ شہباز شریف ریمانڈ کی وجہ سے نیب کی تحویل میں ہیں۔


متعلقہ خبریں