ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک بھر میں آج بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ قلات، ژوب اور کوئٹہ کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جب کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ مری تین ملی میٹر، اسلام آباد ایک ملی میٹر، کشمیر تین ملی میٹر اور کاکول ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مری میں ڈیڑھ انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی بگروٹ، کالام منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ، اسکردو منفی 11، استور منفی آٹھ، قلات، مالم جبہ گوپس منفی سات، کوئٹہ منفی چھ، ہنزہ منفی پانچ، راولاکوٹ منفی چار جب کہ مری، دیر میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں گزشتہ روز ہلکی بارش کے باعث ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا جب کہ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔

لاہور اور لیہ سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی صبح سویرے دھند کا راج رہا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔


متعلقہ خبریں