پاکستان کو یو اے ای سے ایک ارب ڈالرز موصول

State Bank of Pakistan

سموگ متاثرہ اضلاع میں 10نومبر کو بینک کھلیں رہیں گے یا بندہونگے؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا


اسلام آباد: پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالرز پاکستان کو مل گئے ہیں۔

 

22 جنوری 2019 کو گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل ابو ظہبی فنڈز کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد مذکورہ رقم وصول ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہونے کے بعد مرکزی بینک میں زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 25 کروڑ ڈالرز سے زائد ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق 18 جنوری 2019 کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں زر مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 25 کروڑ ڈالرز رہ گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر2018 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے فوری بعد وہ متحدہ عرب امارات دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات سے مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔

ابو ظہبی ڈیولپمنٹ فنڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 21 دسمبر کو تین ارب ڈالرز جمع کرانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں