بلوچستان کے دس سال بد انتظامی کی اعلیٰ ترین مثال ہیں، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلوچستان کے گزشتہ دس سالوں کو بد انتظامی کی اعلیٰ ترین مثال قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کے گزشتہ دس سالوں میں پنشن کے بقایا جات 29 کروڑ روپے سے بڑھ کر ساڑھے 28 ارب روپے ہو گئے ہیں۔


فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں دو لاکھ چھ ہزار چپڑاسی بھرتی کیے ہیں جب کہ پنجاب اور سندھ کی صورتحال تو اس سے بھی بری ہے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فنڈز کے ساتھ کھلواڑ کیا۔


متعلقہ خبریں