راولپنڈی: پاک فوج کے جوانوں نے نتھیاگلی، مری سمیت دیگر علاقوں میں برف میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے گزشتہ شب مری، نتھیاگلی، توحید آباد میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے کام میں پاک آرمی، پاک فضائیہ اور کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کے اہلکاروں نے حصہ لیا، ریسکیو آپریشن کے لیے رات سوا تین بجے ٹیمیں روانہ کی گئی تھیں۔
On media reports of stranded tourists at Toheed Abad near Nathia Gali a rescue team each of Army and PAF sent in support of civil administration. Rescue teams carrying medicines and food items. Road blocked due to heavy snowfall and broken down vehicles. Approach being cleared.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 21, 2019
مری، نتھیا گلی اور توحید آباد میں پھنسے سیاحوں نے میڈیا کے ذریعے مدد کی اپیل کی تھی۔