اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی خوبصورتی کو ہماری مقتدر اشرافیہ سے وہ قدر نہیں ملتی جس کی یہ حقدار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) ان کے لیے ایک آفت کی مانند ہے۔
Sadly this beauty is not appreciated by our ruling elite which is why ECL is such a calamity for them (2/3) pic.twitter.com/tgtvIfMnlK
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 19, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ارضِ پاک کا مسحور کن حسن اور اس میں ملنے والا تنوع بے مثال ہے۔
وزیر اعظم کے مطابق وہ اپنی دھرتی کی اس دلفریب شان و شوکت کے گرویدہ ہیں اور اسی لیےوہ اس کے حصار میں خوش رہتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں رہ کراپنے لوگوں کی خدمت کرنا بے حد مرغوب ہے۔