’بلاول کو سیاست کرنی ہے تو زرداری نہیں بھٹو بننا ہو گا‘



لاہور: وفاقی وز یرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ روک سکو تو روک لو، میں پیبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آرہا ہوں، ن لیگ کا احتساب شیخ رشید پارلیمنٹ میں کرے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ مجھے پتا ہے رانا ثنااللہ کس کی زبان بول رہا ہے، اسکی دم پر پاوں رکھنے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں آرہا ہوں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کا چیرمین لگانا سیاسی بد دیانتی ہے اگراسمبلی چلانے کے لیے عمران خان نے یہ کیا تو ٹھیک ہے میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں مگر شہباز کو چیرمین پبلک اکاونٹس لگانا غلط فیصلہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف نے این آراو مانگا ہے، میں نے شہبازشریف کےعلاوہ کسی کواین آراو مانگتے نہیں دیکھا لیکن جتنی کوششیں کر لیں این آراوکسی کونہیں ملنےوالا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاوَنٹس کمیٹی میں میرا جانا ضروری ہے میں ان کا احتساب کروں گا، مجھےکوئی شخص پی اے سی کا ممبربننےسےنہیں روک سکتا۔ نام ای سی ایل میں ڈالنے کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا صرف عزت دی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے بلاول کی فکر ہےاس کے ساتھ  کیا ہوگا میں نے  پیغام بھجوایا ہے بھٹو بنو زرداری نہ بنو، اعتزازاحسن اورقمر زمان کائرہ سوچیں زرداری نےاس ملک کےساتھ کیا کیا؟ آصف زرداری نے بےنظیرکی موت کا سیاسی فائدہ اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری کا جو کھاتا کھلا ہے پتا نہیں کیسے رات کو سوتا ہوگا، دولت سب چیز نہیں ہوتی، عزت بھی ہوتی ہے، میرے بلاول کے ساتھ کیا کچھ ہوگا مجھے اسکی فکر ہورہی ہے، میرا دل بلاول سے ملا ہوا ہے، بس کیس میں پھنس گیا تو تھوڑا ڈر گیا ہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے معیشت کی بہتری کے لیےاقدامات کر رہےہیں، سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنےجا رہا ہے، سعودی ارب کے فرمانروا جس دن پاکستان آئیں گے، دنیا دیکھے گی انویسٹمنٹ کسی کہتے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں ٹرمپ کو پاکستان کا دورہ کرتےدیکھ رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں