اسلام آباد: ملک بھر میں سونےکی قیمتوں میں 500 روپے کمی کر دی گئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد 66 ہزار 900 روپےہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 57342 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ سال سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا جبکہ دسمبر میں سونے کی قیمت تاریخ کے بلند ترین سطح 67 ہزار800 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1239 روپے اضافے کے بعد 58 ہزار 128 روپے ہوگئی تھی۔
گزشتہ برس جہاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا وہی سونے کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کیا گیا جس نے تمام ریکارڈ توڑدئیے تھے۔