اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ہیں، حکومت نے سی این جی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے کمی کر دی ہے۔
28 دسمبر کو پنجاب بھرمیں سی این جی اسٹیشنز 15 دن کے لیے بند کر دیے گئے تھے۔
سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی این جی اسٹیشنز 28 دسمبر سے دس جنوری کے درمیان بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ترجمان سوئی نادرن گیس کا کہنا تھا کہ پابندی کے بعد پرائیویٹ پاور پلانٹس کو ایل این جی کی سپلائی بند کر دی جائے گی جبکہ فرٹیلائیزر سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل سندھ بھر میں ایس ایس جی سی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کو غیرمعینہ مدت تک گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی جس سے سندھ میں گیس کا بحران پیدا ہو گیا تھا۔