کراچی: سندھ بھر میں آج رات سے سی این جی اسٹیشن جمعرات تک بند رہیں گے جبکہ گھروں میں گیس نایاب ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
سوئی سدرن کا موقف ہے کہ سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ گیس پریشر میں کمی کے باعث کیا گیا۔ سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔
سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی) نے ایک ہفتے قبل بھی سندھ میں تمام سی این جی اسٹینشز کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
ایس ایس جی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سی این جی اسٹیشنزبند رکھنےکا فیصلہ گیس پریشرمیں کمی کےباعث کیا گیا ہے تاکہ سی این جی استٹیشنزبند کرکے گھریلوصارفین کی طلب پوری کی جائے گی۔
واضح رہے گزشہ دنوں پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن 12 دن کے لیے بند کر دی گئی تھی جبکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز 28 دسمبر سے دس جنوری کے درمیان بند رکھے جائیں گے۔
ترجمان سوئی نادرن گیس نے کہا تھا کہ پابندی کے بعد نجی پاور پلانٹس کو ایل این جی کی سپلائی بند کردی جائے گی جبکہ فرٹیلائیزر سیکٹر کو بھی گیس کی فراہم نہیں کی جائے گی۔