وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایت، خواجہ سراء کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 26 لاکھ ہو گئی

پشاور: وزیراعظم سٹیزن پورٹل پرشکایت کا خاطر خواہ نیتجہ سامنے آگیا، پولیس نے خواجہ سراء کو دھمکیاں دینے والے شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

خواجہ سراء دانش کو ایک راس نامی شخص نے دھمکیاں دیں جبکہ ہراساں کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی۔

ملزم راس کی جانب سے اغواء اور قتل کی دھمکیوں کے بعد خواجہ سراء نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پرشکایت درج کرائی۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم راس خان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

خواجہ سراء کو دھمکیوں کی یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر آگ کی طرح ہر طرف پھیل گئی۔

واضح رہے خیبرپختوںخوا(کے پی) میں خواجہ سراؤں پر تشدد کے متعدد واقعات پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔ صرف گزشتہ برس کے دوران آٹھ خواجہ سراؤں کو قتل کیا گیا جبکہ سو سے زائد پر تشدد اور زیادتی کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ سال 28 اکتوبرکو پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا گیا تھا، جس کے تحت عوام براہ براست اپنی شکایات وزیراعظم ہاؤس بھجوا سکتے ہیں۔ 

پاکستان سٹیزن پورٹل سے متعلق جاری اعداد و شمار کے مطابق پورٹل پررجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ وزیراعظم ہاؤس کو اندرون ملک سے شہریوں کی 90 فیصد جبکہ 9.66 فیصد اوورسیز اور 0.45 فیصد غیر ملکیوں کی جانب سے شکایات موصول ہوچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں