سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی گاڑیاں 13سال پرانی ہیں، رپورٹ

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب  اسمبلی میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی کارگردگی رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے جس کے مطابق لاہور کی ٹریفک کو سنگنلز کے ذریعے کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کے پاس 1,491  گاڑیاں ہیں جو ناکارہ اور معیاد پوری کر چکی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی گاڑیاں 13 سال پُرانی ہیں،  دو سالوں میں پٹرول کی مد میں 2,143,631 روپے  خرچ کیے گئے اور رپیرنگ کی مد میں 4,228 روپے خرچ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق  گلشن روای، شاہ کام چوک، ایجڑن روڈ، کوپر روڈ، اک موریہ پل، بند روڈ اور شیرا کوٹ پر ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکامی ہوتی ہے۔  واسا اور گٹروں کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی بُری طرح متاثر ہوتی ہے۔

مرکزی شاہروں پر ٹریفک کی روانی میں تجاوزات سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس حوالے سے 960 مقدمے درج کرائے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مس کنڈکٹ اور دیگر وجوہات کی بنا پر 3,513 ملازمین کو سزائیں دی گئیں۔


متعلقہ خبریں