اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے۔

آر ٹی آر کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کئی برسوں سے پاکستان بیرونی امداد پر انحصار کرتا رہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی، روس افغان جنگ کے بعد پاکستان کے حالات خراب ہوئے۔ نائن الیون میں کوئی الزام نہ ہونے کے باوجود امریکا کا ساتھ دیا۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کر رہا ہے،عمران خان

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کر رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ایک سال میں 500 افراد شہید ہوئے جبکہ اس مسئلے کا حل بات چیت میں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دو نیو کلیئر ریاستیں جنگ کا سوچ نہیں سکتیں، پاکستان اور بھارت کو سرد جنگ کا بھی نہیں سوچنا چاہیے، بھارتی الیکشن میں پاکستان کے نام پر ووٹ مانگے جاتے ہیں۔ دو نیو کلیئر طاقتوں کی جنگ خودکشی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی ترک عوام سے قریبی تعلقات رہے، برصغیر کے مسلمان ترکی کی آزادی تحریک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ترکی سے معاشی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں، ترکی کے ساتھ 5 سال کے لیے تجارت کا پلان بنا رہے ہیں، سپریم کورٹ نے فتح اللہ گولن کی تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا۔

پاکستان اب امن کا سفیر بنے گا،وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب امن کا سفیر بنے گا،پاکستان کسی اور کی بندوق کے طور پر کام نہیں کرے گا، امریکا افغانستان میں شکست نہیں دے سکا، جو برسوں سے کہتا آ رہا پاکستان اب وہی کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ نے بری کیا، ریاست کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔ اس وقت پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے،پاکستان کو سب سے زیادہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے، برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے ایسی امداد بھی کی جو بتا نہیں سکتا، معاشی بحران کو کم کرنے میں چین کا اہم کردار ہے،چین پر کبھی عوام میں تنقید کا نشانہ نہیں بناؤں گا۔


متعلقہ خبریں