بھارت میں اب اندھیرے کے سوا کچھ نہیں،نصیر الدین شاہ

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارت میں جاری مذہبی منافرت کا پردہ اٹھاتے ہوئے سیکولر انڈیا کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب بھارت میں اندھیرے سے سوا کچھ نہیں، بھارت میں آزادی اظہار رائے کے حق کا مطالبہ کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اداکاروں، اسکالرز، صحافیوں اور شاعروں کی آوازوں کو بھی دبایا جارہا ہے۔ مذہب کے نام پر نفرت کی دیوار کھڑی کی جاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں نفرت اور ظلم کا ناچ ہے جہاں ناانصافی پر آواز اٹھانے والوں کی آواز محض ایک سچ بولنے پر خاموش کردی جاتی ہے۔

بھارتی اداکار کے حالیہ بیان کی تائید کرتے ہوئے بھارتی مسلم سیاست دان اسد الدین اویسی نے کہا کہ اگر نصیر الدین شاہ جیسے لبرل شخص کو بھی نہیں قبول کیا جا رہا توباقی لوگوں کا کیا بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے سیاست دانوں نے ایک بار پھر میں نہ مانوں کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار پر تنقید کی ہے.

دوسری جانب بھارتی انتہا پسند سیاست دانوں نے نصیر الدین شاہ کے بیان کو سازش قرار دیے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں