پی ایس 94 پرضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل

فوٹو: فائل


کراچی: الیکشن کمیشن سندھ نے پی ایس 94 پرضمنی الیکشن اب 27 جنوری 2019 کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ چیف الیکشن کمیشن سندھ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظورکرلی۔ جس کے بعد پی ایس 94 پرضمنی الیکشن 27 جنوری کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے شکر گزار ہیں۔ تاریخ کی تبدیلی کا نوٹس موصول ہوگیا ۔ خرم شیر زمان

ان کا کہنا تھا کہ نوٹس کے مطابق پی ایس 94 کے انتخابات اب 27 جنوری اتوار کے دن ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخاب میں ٹرن آؤٹ اچھا ہوگا۔ خرم شیر زمان

خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف کامیاب ہوئی، الیکشن کمیشن کے بروقت فیصلے سے مطمئن ہیں اورالیکشن کمیشن سے بہتر الیکشن نظام اور صاف و شفاف انتخابات کی توقع رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارے باقی مطالبات بھی پورے کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں جنرل الیکشن جیسی سیکیورٹی فراہم کی جائے، فوج تعینات ہوگی تو صاف و شفاف الیکشن ہوسکیں گے۔

الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اگرکرپشن میں ہمارے نام آئیں تو ہمیں بھی شامل تفتیش کریں۔مراد علی شاہ بچ نہیں سکتے۔ ہر طرح کی کرپشن کے ماسٹر مائینڈ کے پیچھے مراد علی شاہ کا نام نکلتا ہیں۔

واضح رہے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے پولنگ عملہ حلقے سے باہر کا ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں