فی تولہ سونے پر300 روپے کی کمی

فائل فوٹو۔


کراچی: سونے کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہوگئیں۔ فی تولہ سونے پر300 روپے جبکہ دس گرام پر 258 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل صرافہ سندھ کے مطابق سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد  دس گرام سونے پر258 روپے کم ہوئے ہیں اور فی تولہ سونے پر300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

چھ روز قبل فی تولہ سونے پر 800 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوا تھا جبکہ دس گرام سونے  پر687  روپے بڑھائے گئے تھے۔

سونے کی قمیتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 67  ہزارروپے پرپہنچ گئی تھی جبکہ دس گرام سونا 58 ہزارتین سوروپے کا ہوگیا تھا۔

اس سے پہلے سونے کی  قیمت میں اضافہ ہوا تھا اور سونا ایک ہزار روپے فی تولہ اضافے کے بعد 67 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق آل صرافہ ایسوسی ایشن کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں