حکومتی اتحادیوں سے متعلق رانا تنویر کا بڑا انکشاف


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اتحادیوں کے دروازے ابھی بھی کھلیں ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام “نیوزلائن” میں میزبان ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ان حالات میں تمام چیزیں بہت طریقوں سے لے کر چلنے کی ضرورت ہے، حکومتی وزرا کا انداز بیان اور گفتگو ٹھیک نہیں، اس طرح مزید خرابی پیدا ہوگی۔

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ اتحادی کبھی ساتھ نہیں رہتے، ہمیں بھی ہمارے اتحادی چھوڑ گئے تھے، وقت کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی سب نظر آ جائے گا، اس وقت ملک بہت سے مسائل کا شکار ہے اس لیے معاملات کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مہمند ڈیم کی تعمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ رزاق داؤد کو اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے۔

مفادات کے ٹکراؤ پر کوئی قانون موجود نہیں، عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کبھی بھی کسی کو تحفطات ہوئے تو حکومت ضرورسنے گی۔

انہوں نے کہا کہ  اگر اتحادیوں کے ساتھ مسائل پیدا ہوئے تو ان کا حل ڈھونڈے کی پوری کوشش کریں  گے، اتحادی ہر حکومت میں اسی طرح کی کرتے ہیں، اس میں کوئی انہونی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ گزشتہ دور میں کی گئی  حماقتوں نے خزانوں میں کچھ چھوڑا ہی نہیں۔

مہمند ڈیم کی تعمیر پر ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کسی قسم کے تحفظات کا شکار ہے تو ثبوت اور شواہد سامنے لا کر ضرور بات کرے۔

سیئنر اینکر حامد میرکے ایک آرٹیکل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حامد میر کو اپنے آرٹیکل میں اشاروں میں بات کرنے کے بجائے لوگوں کے صاف نام لے لینے چاہیے تھے۔

اپوزیشن میں بیٹھ کر بڑی باتیں کرنے والے آج نظر نہیں آتے، ناز بلوچ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے جو جو وعدے کرکے آئی ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر اپوزیشن میں بیٹھ کر کیا کیا باتیں کرتے تھے اور آج حکومت میں آنے کے بعد نظر ہی نہیں آتے، حکومت عوام سے سچ بولے اور اپنے کیے ہوئے وعدے پورے کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری اسٹاک مارکیٹ ہزاروں پوائنٹس کی کمی کے باعث نیچے گر گئی ہے، حکومت کر کیا رہی ہے؟

رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کو نصیحت کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ اتنا سچ نہ بولیں کہ فرخ سلیم کی طرح آپ کو بھی حکومت سے ہٹا دیا جائے۔


متعلقہ خبریں