پاکستان کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، مشرف

پاکستان کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، مشرف | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


مردان: سابق صدر اور ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حزب اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف سے میرا کوئی تعلق میں صرف ملک کی خاطر ان کے ساتھ ہوں۔

مردان میں آل پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی کی تقریب میں بذریعہ ویڈیو پرویز مشرف نے کہا ہے کہ چند لوگ باریاں لے کر ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2008 میں ملک چھوڑا تھا دس سالوں میں ان لو گوں نے ملک کے ساتھ بہت برا کیا، میں نے کہا تھا پاکستان کا خدا ہی حافظ ہو، ان لوگوں کے ہوتے ہوئے اب بھی یہی کہہ رہا ہوں۔

پرویز مشرف نے کہا مجھے  فخر ہے  کہ میں غیور پختونوں سے بات کر رہا ہوں، میری صحت خراب تھی اب بہتر ہو رہی ہے اور اے پی ایم ایل کی تنطیم سازی مردان سے شروع کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ صدر بننے کی میری کوئی خواہش نہیں میں صرف ملک کیلئے یہ سب کررہا ہوں۔

یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف علاج معالجے کی غرض سے بیرون ملک ہیں۔ پاکستان میں ان کے خلاف سنگین غداری کیس اور این آرو کیس چل رہے ہیں جب کہ بے نظیر قتل کیس میں عدالت نے پرویز مشرف کو مفرور قرار دے رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں