لاہور: لاہور ہاٸیکورٹ کے نٸے چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نٸے سال کے پہلے روزجسٹس سردارمحمد شمیم خان نے لاہور ہائیکورٹ کے 48ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔
گورنرہاوس میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چیف حسٹس سے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر نے اس موقع پر ٹوئیٹر پر بھی ایک پیغام دیا۔
Sardar Mohammad Shamim Khan was sworn in as the Chief Justice of the Lahore High Court today. I hope that we will continue to work on improving our processes & systems! pic.twitter.com/oNN23W7Mv4
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) January 1, 2019
نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار،لاہور ہائیکورٹ کے ججزاورایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اس موقع پر سرکاری افسران اور معززین شہر بھی موجود تھے۔
جسٹس سردار شمیم خان 31 دسمبر 2019 تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہیں گے۔