فنکاروں کی سوشل میڈیا پر جہیز کےخلاف مہم مقبول


 کراچی: فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر’جہیز خوری بند کرو’ کے عنوان سے مہم کو عوام میں بہت پذیرائی مل رہی ہے۔

فنکار وں کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں وہ جہیز ہی نہیں بلکہ ہر غلط کام کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

سوشل میڈیا پر فنکاروں کی جانب سے جہیز کی لعنت ختم کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر شروع کی جانے والی مہم زور پکڑنے لگی ہے اور عوام میں بہت مقبولیت بھی حاصل کررہی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر اور ویڈیوز میں فنکاروں نے ہاتھوں پر مہندی سے ‘جہیز خوری بند کرو’۔کی مہر لگا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کردیا ہے۔

فنکاروں کا کہنا ہے کہ جہیز کے انتظار میں کئی لڑکیوں کی زندگی برباد ہوجاتی ہے اور صرف جہیز نہ ہونے کے باعث ان کی شادی نہیں ہوپاتی۔

فنکار شفاعت علی نے ہم نیوز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر شادیوں پر ہونے والے خرچے کم کرکے ا سکے لیے کوئی اور طریقہ کار نکال لیا جائے تو اسسے بھی بہت فرق پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک جوڑے نے لاہور میں صرف 20 ہزار روپے میں شادی کی ہے۔ اگر اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں تو اچھی بات ہوگی۔

فنکارمنشا پاشا نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی اہم موضوع ہے جس پر بات کرنا ضروری ہے کیونکہ لوگوں کے لیے یہ بہت بڑا مسئلہ بھی ہے۔

سماجی کارکن جبران ناصر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم ایک بہت اچھا قدم ہے لیکن اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک بہت پچیدہ موضوع ہے۔


عوام کا کہنا ہے کہ فنکار معاشرے کا حساس طبقہ ہوتے ہیں اور ان کی جانب سے جہیز کے خلاف مہم ایک مثبت قدم ہے۔


متعلقہ خبریں