اسلام آباد: سونےکی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ملک میں سونا ایک ہزار روپے فی تولہ اضافے کے بعد 67 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق آل صرافہ ایسوسی ایشن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار میں دس گرام سونے کی قیمت 57 ہزار 442 روپے ہو گئی ہے۔
17 دسمبر 2018 کو سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 66 ہزار 350 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔
ہم نیوز نے صرافہ مارکیٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس وقت دس گرام سونےکی قیمت میں دس ہزار642 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔
سال رواں جہاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے وہیں سونے کی قیمتوں میں بھی تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ صرافہ بازار کے مطابق ہونے والے اضافے نے ماضی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
گزشتہ برس کی نسبت اس سال سونےکی فی تولہ قیمت میں 12 ہزارروپے سےزائد اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کوعبور کر چکی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق صرافہ بازار میں دس گرام سونا 56 ہزار 842 روپے میں فروخت ہورہا ہے جب کہ گزشتہ برس اس کی قیمت فی دس گرام 46 ہزار 200 روپے تھی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزارروپے تھی۔