سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں چھ ماہ بعد گورنر راج کی مدت آج ختم ہو رہی ہے جس کے بعد چھ ماہ کیلیے صدارتی راج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے صدارتی راج کیلیے گورنرستیاپال ملک کی سفارشات منظورکرلیں ہیں۔
جون 2018 میں مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ اور پیپلپز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے استعفیٰ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا اتحاد ختم ہو گیا تھا جس سے چار سال تک چلنے والی مخلوط حکومت بھی ختم ہوگئی تھی۔
مقبوضہ کشمیر میں مخلوط حکومت کے خاتمے کے بعد چھ ماہ کیلیے گورنر راج نافذ کردیا گیا تھا۔
گورنر راج کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی زیر نگرانی پنچائیتی الیکشن کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس کا کشمیریوں کی کثیر تعداد نے بائیکاٹ کردیا تھا۔