پاکستان نے بھارتی جاسوس کو رہا کر دیا

پاکستان نے بھارتی جاسوس کو رہا کر دیا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کردیا گیا ہے۔

سوموار کے روز دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حامد نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کو ریاست مخالف سرگرمیوں اور دستاویزات میں جعل سازی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق حامد نہال انصاری کو رہائی کے بعد واپس بھارت بھجوا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں ہیں۔ یادیو نے پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں کو فروغ دینے کا اعتراف کیا ہے۔


متعلقہ خبریں