نئی ون ڈے رینکنگ، پاکستان کی پانچویں پوزیشن


لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ میں  پاکستان 102 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر جبکہ بابراعظم اور محمد حفیظ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے تاہم باؤلنگ میں پاکستان کا کوئی بھی باولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

آئی سی سی جانب سے ون ڈے کی نئی رینکنگ جار کی گئی ہے۔ جس کے مطابق بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پانچویں پوزیشن پر کھڑے ہیں جبکہ فخر زمان بارہویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح باؤلرز رینکنگ میں حسن علی تیرہویں پوزیشن پر ہیں۔ جبکہ آلراونڈرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد حفیظ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں پاکستان ایک سو دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں