وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا

اسرائیلی کارڈ ناکام: بھارت کے بعد اسرائیلی لابی کا ایجنڈا بے نقاب

فائل: فوٹو


اسلام آباد: وزارت داخلہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرون ملک مقیم پاکستانی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔

12  دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے زلفی بجاری کا نام ی سی ایل سے نکالنے کا تحریری حکم دیا تھا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی زلفی بخاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے چار صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا ہے کہ زلفی بخاری تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے لکھا ہے کہ زلفی بخاری کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری رہیں گے، تاہم کیس میں ایسا کچھ موجود نہیں جس سے ثابت ہو کہ ملزم تعاون نہیں کر رہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر احمد سعید وزیر نے عدالتی حکم پر دستاویزات عدالت میں جمع کرا دی تھیں۔


متعلقہ خبریں