لاس اینجلس: معروف امریکی اداکارہ اور پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی چھوٹی بہن جینیٹ جیکسن راک اینڈ رول ہال آف فیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، انہیں موسیقی کی تاریخ کے سات معروف ترین بینڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔
راک ہال کے مطابق 52 سالہ جینیٹ جیکسن مشہور زمانہ فلیٹ ووڈ میک گلوکارہ اسٹیو نیکس کے ساتھ ساتھ پانچ برطانوی بینڈ میں شمولیت اختیار کریں گی جن میں ڈیف لیپرڈ، راکسی میوزک، ریڈیو ہیڈ، دی کیور اینڈ دی زومبیز شامل ہیں۔
جینیٹ جیکسن نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
We did it u guys 💜 Thank U for all your love and support. #RockHall2019 pic.twitter.com/1APrRJdmTv
— Janet Jackson (@JanetJackson) December 13, 2018
بل بورڈ میگزین کے مطابق راک اینڈ رول ہال آف فیم کی 33 سالہ تاریخ میں یہ ایک منفرد برطانوی لائن اپ ہے۔
واضح رہے جینیٹ جیکسن پانچ بار گریمی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں جب کہ انہیں دو بار نامزد بھی کیا جا چکا ہے۔
اپنی سریلی آواز کی وجہ سے مشہور 70 سالہ اسٹیو نیکس کو معروف ترین بینڈ فلیٹ ووڈ میک کی رکن کے طور پر 20 سال پہلے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔
فلیٹ ووڈ کا میوزک البم ریومرز دنیا بھر میں آٹھواں مشہور ترین البم قرار دیا گیا تھا جس نے 40 ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔