’سی این جی کا مسئلہ حل نہ ہوا تودھرنا دیں گے‘

۔—فائل فوٹو۔


کراچی: صدر کراچی چيمبر آف کامرس جنيد مکڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بھی یقین دلایا تھا کہ کراچی میں سی این جی بند نہیں ہوگی، 24 گھنٹوں میں مسئلہ حل نہ ہوا تو سوئی گیس کمپنی پر دھرنا دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر میں سی این جی بحران پر پریس کانفرنس کرتےہوئے کیا۔ صدر کراچی چيمبر آف کامرس نے کہا کہ سی این جی انڈسٹری بند ہوگئی ہے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ گیس فراہمی کو یقینی بنائیں، ايس ايس جی سی کو 24 گھنٹے کی ڈيڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگرگيس بحال نہ ہوئی تو احتجاج پر جاسکتے ہيں۔

دوسری جانب صدر سی این جی ايسوسی ايشن شبیرسلیمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی بند رہی تو صورتحال خراب ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر گیس کا دو فیصد استعمال کررہا ہے اور ٹيکس بھی ادا کررہے ہيں ليکن ناانصافی ہورہی ہے، یہ سیکٹر سب سی سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سی این جی اسٹیشن 12 لاکھ روپے ماہانہ حکومت کو ٹیکس دیتا ہے، آج شہر میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، سی این جی بند رہی تو صورتحال خراب ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں