نیب کے کام سے انتقام کی بو آ رہی ہے، مصطفی نواز

عمران خان کو حکومت میں لانے کا اصل ایجنڈا سامنے آ گیا، مصطفٰی نواز

فوٹو: فائل


کراچی: بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے خواجہ برادران کی گرفتاری اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ایرپورٹ پر روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے کام سے انتقام کی بو آرہی ہے۔

چیئرمین کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب سیاسی حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے، خواجہ سعد اور ان کے بھائی کی گرفتاری نے نیب کی جانبداری ثابت کر دی ہے۔

بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت نیب کو سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال کر رہی ہے، اگر نیب انکوائری کی بنیاد پر گرفتاریاں کر رہا ہے تو حکمران جماعت کے لوگ کیوں باہر ہیں۔

ترجمان پی پی چیئرمین نے بیان میں کہا ہے کہ قانون کا استعمال سب کیلئے ایک ہونا چاہئے، نیب جو کچھ کر رہا ہے اس سے احتساب نہیں انتقام کی بو آ رہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا میں نیب کیوں غیر فعال ہے؟ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے کے باوجود انہیں باہر جانے سے کیوں روکا گیا؟

بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ نیب آج بھی وہی کر رہا ہے جو مشرف کے زمانے میں کرتا تھا۔


متعلقہ خبریں