کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مندی کا رحجان رہا ہے اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 544 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پہلے سیشن کے اختتام پر انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی تاہم بعد میں صورتحال کچھ بہتر ہوئی اور اسٹاک مارکیٹ 38307.44 پر بند ہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا شکار رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 38307.44 رہا۔
بدھ کے روز 106,974,380 شیئیرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,019,114,870 پاکستانی روپے رہی۔
کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیئکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 38 ہزار 851 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد انڈیکس 38 ہزار 770 اور بعد ازاں 38 ہزار 641 تک نیچے آ گیا۔
مارکیٹ میں کچھ دیر کیلئے بہتری کی صورتحال رہی تاہم ایک بار پھر مندی سے انڈیکس 38 ہزار 624 تک گر گیا۔
گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکاری رہی تھی تاہم رواں کارباری ہفتے کے پہلے دن صورت حال میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دو روز شدیدی مندی دیکھی جارہی ہے اور کارباری حضرات محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔