افغانستان میں خود کش دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

فوٹو: افغان میڈیا


کابل: افغانستان کے درالحکومت کابل میں دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں واقع قصبے پاگمان میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا جس میں افغان خفیہ ادارے کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نجیب دانش کے مطابق خود کش دھماکہ بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا جب کہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

کابل میں ہونے والے خود کش حملے سے قبل قندھار میں بھی طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں آٹھ افغان پولیس افسر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں گیارہ طالبان مارے گئے۔

افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ افغانستان میں داعش کی آمد کے بعد سال 2015 سے اب تک 30 ہزار کے قریب افغان فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں