نیب کسی دور میں بھی لوگوں کے لیے پسندیدہ ادارہ نہیں رہا، چیئرمین نیب


اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کسی دور میں بھی لوگوں کے لیے پسندیدہ ادارہ نہیں رہا۔

ایوان صدر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے فرمایا کہ محدود وسائل کے باوجود بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت یا گروپ سے تعلق نہیں، نیب آزاد ادارہ ہے جو حکومت وقت کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔

اپنے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ جس نے بھی کرپشن کی ہے اسے حساب دینا ہوگا۔

جسٹس ریٹارئرڈ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کے خلاف جارحانہ اور مذموم پراپیگنڈہ شروع کیا گیا، پراپیگنڈہ کے باوجود اپنا کام جاری رکھیں گے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے زیرحراست قیدیوں کو دستیاب وسائل میسر ہیں، تاثردیا گیا نیب بیوروکریسی کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں