ہر بدعنوان شخص جواب دہ ہے،چئیرمین نیب


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ وہ اپنے اوپرکی گئی مخالفین کی تنقید کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے لیکن اگرادارے کو نشانہ بنایا گیا توبطورسربراہ جواب دیتے رہیں گے۔

اسلام آبد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو نیب میں سزا کی شرح سات فیصد بتاتے ہیں ان سے دعویٰ سے کہتا ہوں کہ ادارے میں سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے۔ اگر یہ بات غلط ثابت ہو تو خود گھر چلا جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوان آدمی چاہے اقتدارمیں ہو یا حزب اختلاف میں وہ جواب دہ ہے۔ کرپشن کے خاتمے میں نیب کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی شخص کا فیصلہ نہیں دیکھا صرف کیس دیکھتا ہوں۔

چئیرمین نیب نے ادارے کے وسائل اور بجٹ محدود ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے جب بھی کسی حکومتی بندے کے خلاف کارروائی کی تو نیب کے بجٹ میں کٹ لگا دیا گیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشکل برداشت کرلیں گے مگرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ  آج تک کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ لاکھ کے منصوبے پر 50 کروڑ خرچ ہونےکی تفتیش کرنا جرم تو نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔


معاونت
متعلقہ خبریں