پاک بحریہ آج ہنگور ڈے منا رہی ہے

فوٹو: فائل


کراچی: پاک بحریہ آج ہنگور ڈے منا رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہنگور ڈے بحریہ کی آبدوز ہنگور کے 1971 کی جنگ میں عظیم کارناموں اور بہادری کی یاد میں ہر سال نو دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہنگور ڈے کی مرکزی تقریب پاکستان میری ٹائم میوزیم کراچی میں منقعد کی جا رہی ہے، تقریب کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عبیداللہ ہیں۔

واضح رہے پی این ایس ہنگور نے 71 کی جنگ میں آج کے روز بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ککری کو سمندر برد کر دیا تھا۔

پاکستان بحریہ کی تاریخی آبدوز ہنگو کراچی کے میری ٹائم میوزیم میں رکھی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو پاک بحریہ کی عظیم قربانیوں اور درخشاں ماضی سے روشناس کرانا ہے۔

71 کی جنگ میں تاریخی آبدوز کے کمانڈنٹ افسر کمانڈر احمد تسنیم تھے جو بعد میں وائس ایڈمرل کے عہدے پر فائز رہے۔

9 دسمبر 1971 کو بھارت کی مغربی بندرگاہ پر اس آبدوز نے بھارتی آبدوز کی موجودگی سے متعلق معلومات جمع کیں۔ ہنگور کو ملنے والی معلومات کے مطابق 2 جہاز آئی این ایس کرپان اور آئی این ایس کُکری بحر ہند میں متحرک تھیں، پاکستان کی آبدوز نے ان دونوں جہازوں پر تارپیڈوز سے حملہ کیا، اس حملے میں آئی این ایس کُکری مکمل طور پر تباہ ہوا جبکہ آئی این ایس کرپان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر پرومو جاری کردیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومو میں پاک بحریہ کی آ بدوز ہنگور کی 1971 کی جنگ میں دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں