ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر ختم

نیڈر لینڈ نے پاکستان کو پانچ ایک سے شکست دے دی

فوٹو: فائل


بھوبنیشور: ہاکی ورلڈکپ  2018 میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔ نیڈر لینڈ نے پاکستان کو پانچ ایک سے شکست دے دی۔

ہاکی ورلڈ کپ 2018 میں آج گروپ ڈی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ملائیشیا اور جرمنی مدمقابل تھے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوا۔

پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بج کر تیس منٹ پر ہوا  جب کہ دوسرا مقابلہ شام چھے بج کر تیس منٹ پر کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں مقابلے کلینگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔

اس سے قبل قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں شکست کھا چکی تھی جبکہ ملائیشیا کے خلاف کھیلا گیا دوسرا میچ ایک ایک سے برابر رہا تھا۔

نیدرلینڈ نے پہلے میچ میں ملائیشیا کو سات گول کے مارجن سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں جرمنی نے نیدرلینڈ کو چار کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔

ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے میچز بھارتی ریاست بھوبنیشور میں کھیلے جا رہے ہیں۔

گروپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں چار ٹیمیں ہیں۔ پاکستان کو گروپ ڈی میں جرمنی ملائیشیا اور نیدرلینڈز کے ہمراہ رکھا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں