پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،1002 پوائنٹس پر بند

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی استحکام نہیں آسکا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔ 100 انڈیکس 1002 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو بھی شدید مندی کا شکار رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار پوائنس کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 1002 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار 300 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر 143 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 39 ہزار 446 پوائنٹس تک گیا تاہم جلد ہی یہ خوشی مانند پڑ گئی اور مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں چلی گئی۔

جلد ہی مارکیٹ کے منفی زون میں جانے کے بعد پھر 100 انڈیکس میں استحکام پیدا نہیں ہوا اور مارکیٹ مسلسل نچلی سطح پر ہی جاتی نظر آئی۔

کاروبار کے منفی زون میں جانے اور غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کار خوف کا شکار رہے اور حصص کا کاروبار شدید متاثر ہوا۔


متعلقہ خبریں