حفیظ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


اسلام آباد: حفیظ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

محمد حفیظ  نے کہا کہ وہ دو ہفتے سے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے تھے جبکہ  وہ اپنے کریئرسے مطمئن ہوں اور یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں پاکستان ٹیم مستقبل میں اچھی کارکردگی کا مظاہری کرے گی اور ملک کا نام روشن کرنے میں پورا قردار ادا کرے گی۔

آل راؤنڈر نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں ٹیسٹ ان کا آخری ٹیسٹ ہے، اس کے ساتھ انہوں نے  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت اپنے مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکر بھی ادا کیا ہے۔

حفیظ کے ٹیسٹ کیرئیر کا مختصر جائزہ 

محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی، اس کے ساتھس اتھ انہوں نے 103 اننگز میں 38 اعشاریہ 35 کی اوسط سے 3 ہزار 638 رنز اسکور کیے، انہوں نے 10 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 224 رنزکا رہا جو انہوں نے 2015 میں بنگلادیش کےخلاف کھیلا تھا۔

مشہور کرکٹر 17 اکتوبر 1980 کو پاکستان کے شہر سرگودھا میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ 22 سال کی عمر میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے پہلی اننگز میں  دو جبکہ دوسری اننگز میں 50 رنز بنائے تھے۔

محمد حفیظ نے اپنی پہلی سینچری  2012 رنز کے ساتھ  پشاور میں بنائی، محمد حفیظ کو پہلی ٹیسٹ سیریز کے بعد دوسری سیریز کھیلنے کے لیے تین سال انتظار کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں