سونے کی قیمت میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں200 کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سونےکی قیمت 150 روپے کمی کے بعد 64 ہزار 200 روپےہوگئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 128 روپے کمی کے بعد 5،5042 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ میں تین مرتبہ سونے کی قیمیتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ ماہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 62 ہزار900 روپے سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کےبعد 53927 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

اس سے قبل دو ماہ پہلے سونےکی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد صرافہ بازار میں سونا فی تولہ 61500 روپے ہوگیا ہے۔

ہم نیوز نے آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن سے ملنے والے نرخ  کے حوالے سے بتایا تھا کہ مارکیٹ میں اس وقت دس گرام سونے کی قیمت 215 روپے کمی کے بعد 52726 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 15 اکتوبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونا 61 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں