پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک اکثر علاقوں میں خشک سردی  کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سواموار کی صبح وفاقی دارالحکومت میں خنکی میں اضافہ دیکھا گیا اور درجہ حرارت بھی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد کا درجہ حرارت کم سے کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

پیجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان | urduhumnews.wpengine.com
فوٹو: ہم نیوز

پنجاب کے اکثر اضلاع میں خشک سردی پڑنے کا امکان ہے اور آئندہ دو روز تک کہیں بھی بارش کا امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی پنجاب کے ضلاع نارووال میں پڑنے کا اندیشہ ہے جہاں کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے آنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں سوموار کے روز مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ مانسہرہ اور بٹگرام میں سب سے زیادہ سردی پڑ سکتی ہے جہاں درجہ  حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں بھی آئندہ چند روز تک خشک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں