سوات میں زلزلے کے جھٹکے

افغانستان 9 روز کے دوران تیسرے زلزلے سے پھر لرز اٹھا

سوات: سوات میں زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زلزے کی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 120 کلو میٹر زیرزمین تھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق تین ہفتے قبل بھی اسی طرح کے جھٹکے محسوس کی گئے تھے تاہن ان کی شدت کم تھی اور کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا آج لگنے والے زلزلے کے جھٹکوں میں بھی ابھی تک کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

دو ماہ  قبل اسلام آباد، گلگت اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تھے جبکہ گلگت میں عوام نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق سانگلہ ہل، ضلع شیخو پورہ کی تحصیل صفدر آباد، پنڈی بھٹیاں، میانوالی، اوکاڑہ، عارف والا، ننکانہ صاحب اور گردونواح اورگوجرہ  میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ چین میں 120 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

2005 میں اکتوبر کے ماہ میں کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کو تاریخ کے بدترین زلزلے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے ثمرات آج تک دیکھائی دیتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے پیشتر علاقے مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے جو آج بھی پوری طرح تعمیر نہیں ہوسکے جبکہ اس خوفناک زلزلے میں ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں