شہباز شریف کے سینے میں گلٹیوں اور ایک گردہ متاثر ہونے کا انکشاف

فوٹو: فائل


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی طبی معائنے کی رپورٹ میں ان کے سینے میں گلٹیوں اور گردے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کی بڑی آنت کی اندرونی دیوار معمولی سے بڑھنے اور اس کے پھیلاؤ پر ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے رپورٹس کا جائزہ لیا اور شہبازشریف سے سب جیل میں ملاقات کے دوران رپورٹس کے بارے میں بات چیت کی۔

بورڈ نے شہباز شریف کو کھلی، ہوادار، گرد سے پاک اور سورج کی روشنی والی جگہ پر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

بورڈ کے مطابق پرہجوم اور زیادہ افراد کی موجودگی والی جگہ پر کینسر کے مریض رہنے والے شخص کو رکھنا ٹھیک نہیں۔

رپورٹس کی روشنی میں میڈیکل بورڈ نے نیب کو کینسر، گردوں سمیت دیگر طبی ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔

طبی معائنے کے بعد شہبازشریف کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 653 کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو نیب بیورو لاہور میں رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں