ہاکی ورلڈ کپ 2018 کی افتتاحی تقریب کل ہوگی


14واں ہاکی ورلڈ کپ کل سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے جس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، موسیقار اے آر رحمان اور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

میگا ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول ’اے ‘میں ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، اسپین اور فرانس۔ پول ’بی‘ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین۔

پول ’سی‘ میں بیلجیم، بھارت، کینیڈا اور جنوبی افریقا۔ پول ’ڈی‘ میں ہالینڈ، جرمنی، ملائیشیا اور پاکستان شامل ہیں۔

1982 میں بھارت میں عالمی کپ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم ایک بار پھر ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں ہے۔ چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ٹیم پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان 1971، 1978،1982اور 1994میں ورلڈ کپ کا فاتح رہا ہے۔ پاکستان ٹیم کو اولمپکس میں کوالیفائی کرنےکے لیے ٹورنامنٹ کی ٹاپ 8 ٹیموں میں آنا لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں