عمران خان سے ملاقات، ننھی پرستار کی دلی خواہش پوری

ننھی علیزہ کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے لڑ رہی ہے


اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ڈنمارک سے آئی ننھی پرستار سے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کر کے کی دلی خواہش پوری کر دی۔

ننھی علیزہ کا تعلق یورپین ملک ڈنمارک سے ہے۔

کینسر میں مبتلا ننھی پری نے اپنے والدین سے پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا۔

 

جب وزیر اعظم عمران کو یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے علیزہ کو اپنی رہائش گاہ مدعو کرلیا۔

وزیراعظم نے علیزہ سے نہ صرف خصوصی ملاقات میں گپ شپ کی بلکہ اس کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں جس سے ننھی پری مزید خوش ہوئی۔

اس بات کا اندازہ تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے کہ علیزہ وزیراعظم سے ملنے کے بعد بے انتہا خوش دیکھائی دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے کینسر سے لڑنے والی علیزہ کو اپنی کرسی پر بٹھایا اور اپنا دستخط شدہ بلا بھی تحفے میں دیا جبکہ بیماری کے خلاف لڑنے کا حوصلہ بھی دیا۔

وزیر اعظم نے علیزہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے اُسے بہادر اور باہمت بچی قرار دیا۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان سیاسات سے قبل بھی خدمت خلق میں سرگرم رہے ہیں،شوکت خانم جیسا اسپتال آج بھی کینسر میں مبتلاغریب لوگوں کا علاج مفت کر رہا ہے،جو ان کی خدمت خلق منہ بولتا ثبوت ہے۔


متعلقہ خبریں