وزیراعظم کی آئی ایم ایف کا متبادل پلان تیار کرنے کی ہدایات


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں برآمدات میں اضافے، ٹیکس اصلاحات اور روزگار کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔

بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں غریب طبقے کے تحفظ کے لیے سوشل پروٹیکشن فریم ورک کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر نے کونسل کے اراکین کو آئی ایم ایف سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شرکاء کی اکثریت نے آئی ایم ایف کی شرائط کی مخالفت کر دی۔

اسد عمر لا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون اہم ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے پہلے 100 دن میں معاشی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

ذرائع نے وزیراعظم کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف کا متبادل پلان تیار کیا جائے۔

اس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت جلد فیصلہ کرے، ہمیں سخت اقتصادی فیصلے کرنا ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوائزری کونسل نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لئے پانچ ارب رکھنے کی منظوری دی۔


متعلقہ خبریں