12 ربیع الاول پر کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ


کوئٹہ: شہر میں12 ربیع الاول پر دفعہ 144 کا نافذ اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس بات کا فیصلہ  سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 21 نومبر کو ربیع الاول کے جلوس کے لیےتقریباً 3000 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ایف سی کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز اسلحہ کی نمائش اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ربیع الاول کا جلوس مرال چوک سے شروع ہوکر باچا خان چوک سے ہوتا ہوا شہر کے مختلف راستوں سے گزرے گا۔

واضح رہے دس سے 12 ربیع الاول تک سندھ بھرمیں بھی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ چپ تعزیہ اور بارہ ربیع الاول کے علاوہ ہرقسم کے جلسے جلوس، ریلی نکالنے، اسلحہ کی نمائش اور چار افراد کے جمع ہونے  پربھی اس پابندی ہے۔

اعلامیے کے مطابق تینوں دن دفعہ 144 نافذ رہے گی اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسی طرح ان ایام میں سندھ بھر میں اشتعال انگیز تقاریر، ویڈیو اور آڈیو کیسٹ چلانے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں